اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں مسجد پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد بھارت کی وزارتِ خارجہ نے ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے، تاہم ساتھ ہی پاکستان کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور لاحاصل قرار دیا ہے۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی ایک مسجد میں ہونے والا بم دھماکا قابلِ مذمت ہے اور بھارت اس واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس افسوسناک واقعے پر ہمدردی کے بجائے پاکستان کی جانب سے الزامات عائد کرنا بدقسمتی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے پر پاکستان کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے اور اعلیٰ حکومتی شخصیات نے واقعے کے تانے بانے بیرونی عناصر سے جوڑنے کا عندیہ دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp