روسی صدر پیوٹن کی جانب سے اسلام آباد خودکش حملے پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کو تعزیتی خطوط ارسال

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو تعزیتی خطوط ارسال کیے ہیں۔

اسلام آباد میں قائم روسی سفارتخانے کے ایکس پر جاری بیان کے مطابق روسی صدر نے اپنے پیغام میں اسلام آباد میں دہشت گرد حملے کے المناک نتائج پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد خود کش دھماکا، سعودی عرب سمیت عالمی برادری کی شدید مذمت

انہوں نے کہا کہ مذہبی تقریب کے دوران قیمتی جانوں کا ضیاع دہشت گردی کی سفاک اور غیر انسانی فطرت کا ایک اور ثبوت ہے۔

ولادیمیر پیوٹن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ روس اس سلسلے میں اپنے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

روسی صدر نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور لواحقین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں