سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد کردی

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے لطیف کھوسہ کی جانب سے بانی تحریک انصاف عمران خان سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت کب سے ملنے والی ہے، طارق فضل چوہدری نے بتادیا

رکن قومی اسمبلی اور عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ کی درخواست پر حکومت کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے، لطیف کھوسہ کی جانب سے عمران خان سے فوری ملاقات کی اجازت کی استدعا پر چیف جسٹس نے کہا کہ کل ملاقات سے متعلق بھی فیصلہ کریں گے۔

سماعت کے دوران عدالتِ عظمیٰ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف سائفر کیس میں بریت کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی اپیلوں پر 3 رکنی بینچ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

اسی طرح شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کے لیے بھی 3 رکنی بینچ بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔

مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کی کسی کو اجازت نہ ملی، بہنوں کی جیل کے قریب قرآن خوانی

عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں بانی تحریک انصاف کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔

بینچ نے قرار دیا کہ متعلقہ قانونی نکات پر مناسب فورم پر سماعت کی جا چکی ہے، جس کے باعث ضمانت کی درخواست مزید قابلِ سماعت نہیں رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp