کسی کو بسنت منانے سے روکا نہیں تھا، میں نے خود بھی پتنگ بازی کی، علیمہ خان

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کسی کو بسنت نہ منانے کی ہدایت نہیں دی گئی تھی اور خود بھی انہوں نے گھر پر پتنگ بازی کی۔

راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ لاہوریوں کو بسنت منانے سے کون روک سکتا ہے، لاہور میں ہر بچہ پتنگیں اڑا رہا تھا اور یہ لاہوریوں کا جنون ہے۔

مزید پڑھیں: علیمہ خان کے بیٹے نے بھی بسنت کا جشن منایا، تصاویر اور ویڈیوز وائرل

انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا 6 فروری کو اپنے بچوں کے ساتھ بسنت منانے گیا تھا اور ان کا بڑا بیٹا بھی بسنت کا شوقین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بسنت کسی پارٹی کے لیے مخصوص نہیں ہے اور لاہوریوں کو اس سے روکنا تقریباً ناممکن ہے۔

علیمہ خان نے کل کے احتجاج پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج بہت زبردست تھا، لوگوں نے خاموشی کے ساتھ اپنا موقف ریکارڈ کرایا۔

انہوں نے کہاکہ جنہوں نے دکانیں بند کر کے احتجاج کرنا تھا، انہوں نے کیا، اور جو احتجاج نہیں کرنا چاہتے تھے، انہوں نے نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے خاموشی سے احتجاج کر کے اپنا پیغام پہنچایا، اور کل کا احتجاج کامیاب رہا۔

مزید پڑھیں: عوام نے انتشاری ٹولے کی ہڑتال کی کال مسترد کردی، مریم نواز، بسنت کی کامیابی پر اہل لاہور کو مبارکباد

سپریم کورٹ کے مقدمات کے حوالے سے علیمہ خان نے بتایا کہ گزشتہ دو سال کے کیسز اب جمع ہو گئے ہیں اور نمایاں پیشرفت کے طور پر اپیلوں کی سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ