؎رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی تیاریاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی زیر صدارت رمضان بازاروں کے قیام سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مارکیٹ کمیٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:پنجاب حکومت کا رمضان المبارک میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ
اجلاس میں رمضان بازاروں کے قیام، انتظامات اور مجوزہ مقامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ شہر کی تمام سب ڈویژنز میں رمضان بازار قائم کیے جائیں گے، جہاں سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خور ونوش سرکاری نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔
رمضان المبارک تیاریاں
رمضان المبارک کی آمد آمد، ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں جاری
ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت رمضان بازاروں کے حوالے سے اہم اجلاس۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مارکیٹ کمیٹی کی شرکت
رمضان بازار قائم کرنے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا@dcislamabad @CDAthecapital pic.twitter.com/HFybZV6xEl— Media Talk (@mediatalk922) February 10, 2026
اجلاس کے دوران رمضان بازاروں میں پارکنگ اور سیکیورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو کم قیمت پر معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
مزید پڑھیں: رمضان المبارک اور عیدالفطر 2026 کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں
عرفان میمن نے واضح کیا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔













