برطانوی شہزادہ ولیم کا سعودی عرب کا دورہ، فٹبالرز اور گیمرز سے ملاقات

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے سعودی عرب کے دورے کے دوران خواتین فٹبالرز سے ملاقات کی، ویڈیو گیمز کھیلے اور ایک کیفے میں شہریوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پاکستانی مٹھائیوں کی دھوم

عرب نیوز کے مطابق اپنے دورے کے دوسرے روز منگل کو شہزادہ ولیم نے سعودی عرب میں شہری ترقی کے ایک منصوبے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی لڑکیوں کی یوتھ فٹبال ٹیموں کی پریکٹس دیکھی۔ اس کے بعد انہوں نے ایک ای اسپورٹس ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کی۔

ریاض کے ایک اسپورٹس کمپلیکس کے دورے کے دوران شہزادہ ولیم نے فٹبال کھیلتے ہوئے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا اور 2 گول بھی کیے۔

برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو فوٹیج میں انہیں کھلاڑیوں کے ساتھ خوشگوار انداز میں کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیے: سعودی عرب میں ابھرتی معیشتوں کی العلا کانفرنس 2026 کا آغاز، عالمی اقتصادی چیلنجز پر غور

اس موقعے پر شہزادہ ولیم نے سعودی وزیرِ کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل اور سعودی ای اسپورٹس فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن بندر بن سلطان سے بھی ملاقات کی۔

شہزادہ ولیم پیر کی شام ریاض پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب امریکا کے بعد بوئنگ کا بڑا شراکت دار، عالمی دفاعی نمائش میں انکشاف

ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد نے برطانوی شاہی خاندان کے ولی عہد کو درعیہ میں واقع یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ سائٹ کا نجی دورہ بھی کرایا جو سعودی ریاست کا پہلا دارالحکومت تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کا چھپ کر علاج کروانا قابل قبول نہیں، علیمہ خان پھٹ پڑیں

ایران میں ڈالر کی کمی پیدا کر کے ریال کو گرا دیا گیا، امریکی وزیر خزانہ کا اعتراف

راجن پور اور کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا صفایا، 500 سے زائد مجرموں نے ہتھیار ڈال دیے، مریم نواز

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟