بنگلہ دیش میں عام انتخابات جمعرات کو، ملک میں 4 روزہ تعطیلات کا اعلان

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات اور 12 فروری کو ہونے والے ریفرنڈم کی تیاریوں کے سلسلے میں بدھ سے 4 روزہ تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے 11 اور 12 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا جو جمعہ اور ہفتہ (13 اور 14 فروری) کی ہفتہ وار چھٹیوں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں مسلسل 4 دن کی تعطیل میں تبدیل ہو گئی ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق 11 اور 12 فروری کو تمام سرکاری، نیم سرکاری، خودمختار اور نجی دفاتر کے علاوہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاکہ ووٹرز بلا رکاوٹ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں اور پولنگ کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش: انتخابات سے قبل 3 ہزار مسلح ملزمان کی فہرست تیار، 352 ’شوٹرز‘ کی نشاندہی

بنگلہ دیش بینک نے بھی اعلان کیا ہے کہ ان 2 روز کے دوران تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔ اسی طرح شاپ اونرز ایسوسی ایشن نے بدھ اور جمعرات کو ملک بھر میں دکانیں، تجارتی مراکز اور شاپنگ مالز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم حکومت نے واضح کیا ہے کہ عوامی مفاد میں ضروری خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش الیکشن کمیشن کا غیر معروف این جی او کو دیے گئے مبصر کارڈز معطل کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب تعطیلات کے آغاز سے قبل بڑی تعداد میں افراد دارالحکومت ڈھاکا سے اپنے آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہو گئے ہیں، جس کے باعث بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز پر خاصی رش دیکھنے میں آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ووٹنگ پرامن ماحول میں منعقد ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟