اسلام آباد ہائیکورٹ: کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے تحفظ کے لیے وفاقی حکومت سے تفصیلی جواب طلب

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال سے پیدا ہونے والے نقصانات کے تحفظ کے حوالے سے وفاقی حکومت سے تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے یہ حکم 3 مارچ 2026 تک جواب جمع کرانے کے لیے دیا ہے۔

یہ کارروائی اکبر خان شنواری کی والد کی درخواست پر ہوئی، جس میں کم عمر بچوں کے آن لائن تحفظ کے اقدامات اور ریگولیٹری فریم ورک کے بارے میں معلومات طلب کی گئی تھیں۔ عدالت نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

مزید پڑھیں: کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دینے والی 8ویں کی طالبہ کون؟

حکم نامے میں عدالت نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) اور پیمرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیرا وائز کمنٹس جمع کرائیں۔ عدالت نے وفاقی اداروں سے کہا ہے کہ وہ درج ذیل نکات پر معلومات فراہم کریں:

سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام اور اس کی پیشرفت
سوشل میڈیا کے استعمال، مانیٹرنگ اور PECA کی حالیہ ترامیم پر عمل درآمد کی تفصیل
کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کے حوالے سے بنایا گیا ریگولیٹری فریم ورک
بچوں کی عمر کے جائزے کے میکانزم اور حفاظتی اقدامات
بچوں کے تحفظ کے حوالے سے آئینی مینڈیٹ

مزید پڑھیں: آسٹریلیا نابالغ بچوں پر سوشل میڈیا پابندی لگانے والا پہلا ملک بن گیا

عدالت نے زور دیا کہ بچوں کو آن لائن نقصانات سے تحفظ فراہم کرنا انتہائی اہم ہے اور بغیر کسی ریگولیشن کے سوشل میڈیا کا استعمال بچوں کے لیے خطرناک اور ذہنی صحت و پرائیویسی کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ دنیا بھر میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کے حوالے سے قوانین موجود ہیں اور پاکستان میں بھی مناسب اقدامات کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے واضح کیا کہ بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے واضح اور عملی ریگولیٹری اقدامات ضروری ہیں اور حکومت کی جانب سے بروقت جواب عدالت کے سامنے پیش کرنا لازمی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں