عمران خان سے ملاقات، سلمان صفدر کی 7 صفحات پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کی جانب سے ’فرینڈ آف دی کورٹ‘ مقرر کیے گئے عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد اپنی 7 صفحات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان صفدر نے کہا کہ انہوں نے عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اور اپنی استعداد کے مطابق ذمہ داری نبھائی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے بیرسٹر سلمان صفدر کی 3 گھنٹے تک ملاقات، صحت سے متعلق حقائق سامنے رکھ دیے

انہوں نے کہا کہ ان کے بارے میں میڈیا میں بے بنیاد خبریں نشر کی گئیں، جن کی وہ تردید کرتے ہیں۔

سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ کو بھی واضح کیا کہ وہ ملاقات سے متعلق کوئی تفصیل فراہم نہیں کر سکتے، جس پر دونوں نے ان کے مؤقف سے اتفاق کیا۔

بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبروں کے حوالے سے سوال پر سلمان صفدر نے کہا کہ اس بارے میں مختلف غلط خبریں چلائی گئیں۔

تاہم وہ اس معاملے پر مزید بات نہیں کر سکتے کیونکہ تمام تفصیلات رپورٹ میں درج کر دی گئی ہیں۔

ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا اس کا مطلب ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک نہیں، سلمان صفدر نے جواب دیا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں بتا سکتے کیونکہ رپورٹ میں سب کچھ تحریر کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی اڈیالہ جیل: عمران خان سے ملاقات کے خواہشمند پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس اہلکاروں کے مابین ہاتھا پائی

’صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ رپورٹ 7 صفحات اور 22 پیراگراف پر مشتمل ہے، جو ایک جامع رپورٹ ہے، جو دیکھا اور سنا، سب ایمانداری سے درج کیا، یہ سپریم کورٹ کی امانت تھی جو جمع کرادی۔‘

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو ’فرینڈ آف دی کورٹ‘ قرار دیتے ہوئے اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی تھی۔

جس کے بعد سلمان صفدر نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں 3 گھنٹے سے زائد وقت گزارا تھا، تاہم ملاقات کے بعد بھی انہوں نے میڈیا کو کسی قسم کی تفصیل بتانے سے گریز کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ پر خاموشی قبول نہیں، اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار

ایم 9 موٹروے حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہوگئی، 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے نکلا

رواں سال ڈیڑھ لاکھ افغانوں کی وطن واپسی، افغانستان میں صورتحال سنگین

عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرانے کا مطالبہ، حکومت کا ردعمل آگیا

ٹی20 ورلڈ کپ: محسن نقوی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کا امکان

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟