جنوری میں 3 ارب 46 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول، سعودی عرب پہلے نمبر پر رہا

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جنوری کے دوران ملک میں 3 ارب 46 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

مزید پڑھیں: نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ عید پر دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ گورنراسٹیٹ بینک نے بتادیا

اسٹیٹ بینک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ان رقوم میں سب سے نمایاں حصہ دبئی سے آیا، جو دنیا کے دیگر شہروں کے مقابلے میں سرفہرست رہا۔ جبکہ ملکی سطح پر سعودی عرب پہلے نمبر پر رہا۔

مرکزی بینک کے مطابق جنوری میں صرف دبئی سے 54 کروڑ ڈالر سے زیادہ رقم پاکستان بھیجی گئی۔

مجموعی طور پر متحدہ عرب امارات سے اسی عرصے میں 69 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جن میں دبئی کا حصہ قریباً تین چوتھائی رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق ابوظبی سے 12 کروڑ 61 لاکھ ڈالر جبکہ شارجہ سے 98 لاکھ ڈالر وطن منتقل کیے گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے بیرونی اور مقامی قرضے کہاں تک پہنچ گئے؟ اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیے

ملکی سطح پر جائزہ لیا جائے تو ترسیلات زر بھیجنے والے ممالک میں سعودی عرب پہلے نمبر پر رہا، جبکہ متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش