موسم بہار کا تہوار بسنت کوئٹہ پہنچ گیا، تیاریاں عروج پر

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رنگوں اور خوشبوؤں کا تہوار بسنت لاہور کے بعد وادیِ کوئٹہ بھی پہنچ گیا ہے۔ شہر میں 13 سے 15 فروری تک بسنت کی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں پتنگ بازی کے ساتھ ساتھ مختلف ثقافتی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بسنت منانا جرم نہیں، عمران خان جیل میں ہیں تو کیا ہم نے کھانا چھوڑ دیا؟ نورین نیازی کا تنقید پر جواب

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ہونے والی تقریبات میں موسیقی اور مقامی ثقافت کے رنگ نمایاں ہوں گے۔ شہر کے بازاروں میں پتنگوں، ڈور اور بسنت سے متعلق دیگر اشیا کی فروخت میں تیزی آ گئی ہے، جس کے باعث تجارتی مراکز میں خاصی رونق دیکھنے میں آ رہی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران پتنگوں کی مانگ میں واضح اضافہ ہوا ہے جبکہ نوجوان طبقہ اس تہوار کے حوالے سے خاصا پرجوش دکھائی دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بسنت فیسٹیول لاہور کے لوگوں کے لیے معاشی طور پر کتنا فائدے مند ثابت ہوا؟

دوسری جانب شہریوں نے بھی بسنت کی تیاریاں کے لیے کمر کس لی ہے شہر کی پتنگ مارکیٹ میں عوام کا ہجوم دیکھائی دیتے ہے جو اپنی من پسند پتنگ اور ڈور کی خریداری میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں