سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ زخمی، آئی ایس پی آر کی تصدیق

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ (نشان امتیاز، ریٹائرڈ) اپنی رہائش گاہ پر گرنے کے نتیجے میں زخمی ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ کو فوری طور پر علاج کے لیے سی ایم ایچ (کمیونٹی ملٹری ہسپتال) منتقل کیا گیا، اور وہ اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

آئی ایس پی آر نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سابق آرمی چیف کی صحت کی صورتحال پر قابو پایا جا رہا ہے اور وہ ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بعض میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گر کر زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر زخمی، اسپتال منتقل

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو گرنے کے باعث جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر جاوید باجوہ منگل کی صبح ساڑھے چار بجے اپنے گھر کے واش روم میں گر گئے تھے۔

سابق آرمی چیف کے سر پر بھی زخم آئے ہیں اور وہ اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں، اور اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی کا سعودی عرب کے حوالے سے گھناؤنا الزام، بیان جھوٹا ہے: جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

واضح رہے کہ قمر جاوید باجوہ کو 2016 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف مقرر کیا تھا، بعد ازاں عمران خان نے 2019 میں انہیں 3 سال کی توسیع دی۔

سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ 29 نومبر 2022 کو ریٹائر ہوئے جس کے بعد جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھالی، جو اس وقت بھی آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بیرونی فنڈنگ، بھارت کے مبینہ کردار اور انسانی حقوق کی رپورٹس پر سنگین سوالات

امریکا ایران کشیدگی کے اثرات: تیل کی قیمتوں میں تیزی، بٹ کوائن 2 ماہ کی کم ترین سطح پر

گلگت بلتستان انتخابات: پی ٹی آئی پر مقامی سیاسی عمل کو متاثر کرنے اور افراتفری پھیلانے کا الزام

اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

روس سے طالبان کے بڑھتے روابط پر افغان سوشل میڈیا میں بحث، ملا عمر کی جدوجہد اور موجودہ پالیسیوں کا موازنہ

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی