ریڈیو کا عالمی دن: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی یومِ ریڈیو کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ریڈیو سے وابستہ تمام پیشہ ور افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریڈیو اعتماد، شمولیت اور سماجی ہم آہنگی کا مؤثر ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں جدید ذرائع ابلاغ کی تیز رفتار ترقی کے باوجود ریڈیو کی اہمیت آج بھی برقرار ہے اور یہ عوام تک مستند معلومات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: انٹر یونیورسٹی ڈیجیٹل کانٹینٹ مقابلہ عالمی یومِ ریڈیو کے موقع پر اختتام پذیر

صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ ریڈیو پاکستان 26 زبانوں میں نشریات کے ذریعے قومی آواز کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے، جو ملک کے مختلف علاقوں اور ثقافتوں کو آپس میں جوڑنے کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈیو عوامی خدمت اور معتبر معلومات کی علامت ہے اور روزمرہ زندگی میں عوام کا قابلِ اعتماد ساتھی ہے۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ریڈیو اور مصنوعی ذہانت کا باہمی تعلق مستقبل کی نئی راہوں کی نوید ہے۔ نئی ٹیکنالوجیز کے ذمہ دارانہ استعمال سے ریڈیو کے ادارے مزید مضبوط اور مؤثر ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عالمی یومِ ریڈیو: آواز کی طاقت اور سماجی رابطے کا جشن

صدر زرداری نے کہا کہ نوجوان سامعین میں بھی ریڈیو کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، جو اس میڈیم کی ہمہ گیر افادیت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو نہ صرف ثقافتی اظہار کا مؤثر ذریعہ ہے بلکہ قومی مکالمے کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

صدرِ مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ریڈیو کے فروغ اور اس سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: سروس میٹر کیس میں وفاقی حکومت کی اپیل خارج، تاخیر معاف کرنے کی استدعا مسترد

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات

’ٹی وی کی آواز کم کرنے کو کیوں کہا‘، بیوی نے شوہر کو چاقو مار کر قتل کر دیا

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ