ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنی سرکاری دورے کے دوران انڈونیشیا کے صدر پربوو سبیانٹو سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: نئے کمیشن شدہ جدید ترین پی این ایس خیبر کی ترکیہ میں مشترکہ بحری مشق میں شرکت
ملاقات میں ایئر چیف نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مشترکہ اقدار اور دیرینہ برادرانہ تعلقات پر زور دیا۔ صدر پربوو نے پاک فضائیہ کے جدید تربیتی نظام اور خلائی ترقیاتی انفراسٹرکچر کو انڈونیشیا کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے بروئے کار لانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
اعلیٰ سطحی عسکری ملاقاتیں
اس سے قبل ایئر چیف نے انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) شجافری سمیت دیگر اعلیٰ افسران اور انڈونیشیا کی فضائیہ کے چیف کے ساتھ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور ہر موقعے پر ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
انڈونیشیا کے فضائیہ کے چیف کے ساتھ تبادلہ خیال میں دونوں جانب سے فضائیہ سے فضائیہ تعاون کو بڑھانے، بنیادی سے اعلیٰ سطح کی مشترکہ تربیت، پیشہ ورانہ تبادلے اور ابھرتے ہوئے خلائی شعبوں میں تعاون پر بات کی گئی۔
مزید پڑھیے: پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریاں، ’گولڈن ایگل‘ مشق کامیابی سے مکمل
انڈونیشیا کے چیف نے پاک فضائیہ کی بھرپور جنگی تجربے کی تعریف کرتے ہوئے آپریشنل اور فلائنگ تربیت میں تعاون کی خواہش ظاہر کی۔
ایئر چیف کو دو طرفہ فضائی قوت کے تعاون کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کرنے پر انڈونیشیا کی فضائیہ کا سب سے بڑا اعزاز، میڈل آف آنر دیا گیا۔
دفاعی اور سیکیورٹی امور پر بات چیت
ایئر چیف نے وزیر دفاع اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے ساتھ مشترکہ اجلاس بھی کیا جس میں وسیع پیمانے پر دفاعی اور سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔
مزید پڑھیں: پاک فضائیہ اور بنگلہ دیش ایئر فورس کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
انڈونیشیا کی قیادت نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید کاری کی کوششوں اور نیشنل ایسٹرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی جدید تکنیکی انفراسٹرکچر کی تعریف کی۔














