نئے کمیشن شدہ جدید ترین پی این ایس خیبر کی ترکیہ میں مشترکہ بحری مشق میں شرکت

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ کے جہاز کے نئے کمیشن شدہ جدید ترین پی این ایس خیبر نے ترکیہ سے پاکستان کی جانب اپنے پہلے بحری سفر کے دوران دوست ملک کے اکساز نیول بیس کا دورہ کیا اور ترک بحریہ کے جہازوں کے ساتھ مشترکہ مشق TURGUTREIS-XIII  اور مشترکہ گشت میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

آئی ایس پی آر کے مطابق اکساز میں قیام کے دوران پی این ایس خیبر کے کمانڈنگ آفیسر نے ترک سدرن سی ایریا کمانڈر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون کو مزید فروغ دینے اور باہمی اشتراک کے ذریعے علاقائی استحکام کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں سدرن سی ایریا کمانڈر اور کمانڈر اکساز نیول بیس سمیت ترک بحریہ کے دیگر افسران نے پی این ایس خیبر کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیے: پاکستان نیول اکیڈمی میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت

پورٹ وزٹ کے بعد پی این ایس خیبر نے پاک ترک دوطرفہ مشق TURGUTREIS-XIII میں حصہ لیا جس میں ترک بحریہ کے جہاز TCG HEYBELIADA اور ٹی این ایف کے SH-70 ہیلی کاپٹر نے شرکت کی۔

مشق کے دوران مختلف سمندری آپریشنز کی مشقیں کی گئیں تاکہ مشترکہ بحری کارروائیوں اور باہمی ہم آہنگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

مذکورہ مشق کے اختتام پر پی این ایس خیبر اور ٹی سی جی ہیبے لی آدا نے مشرقی بحیرہ روم میں مشترکہ مربوط گشت بھی انجام دیا۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ کے جہاز یمامہ کی سعودی عرب میں دو طرفہ مشق میں شرکت

مشق اور مشترکہ گشت کا کامیاب انعقاد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی 8 خواتین کی رہائی کا مطالبہ کردیا

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرا دی گئی، صحت اور زیر سماعت مقدمات پر تبادلہ خیال

علاقائی غیر یقینی کے باوجود پاکستان کی معیشت سنبھلنے لگی، مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد

امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

اسلام آباد امن مذاکرات: پاکستان ایرانی وفد کی شرکت کی تصدیق کا منتظر ہے، عطا تارڑ

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

جنگ بندی ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی، کچھ بڑا ہونے والا ہے، ٹرمپ کی ایرانی قیادت سے ملنے کی خواہش

لائیوٹرمپ ایران سے معاہدے کے لیے پُرامید، پاکستان کی جنگ بندی میں توسیع کی اپیل، سعودی عرب اسلام آباد کی امن کوششوں کا حامی

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ