مظفرآباد میں اوورسیز کنونشن کا آغاز، ’اوورسیز کشمیریوں نے ثابت کیا کہ وطن سے دوری محبت کو کم نہیں کرتی‘

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام اوورسیز کشمیری کنونشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے جس میں پینل مباحثوں اور پالیسی ڈائیلاگ کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ کنونشن میں دنیا بھر سے مقیم کشمیریوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

تقریب میں وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور، قائدِ حزبِ اختلاف، وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، حریت رہنما اور آزاد کشمیر حکومت کے وزرا بھی موجود ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے اظہار خیال کر رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اوورسیز کشمیریز کنونشن ہماری اوورسیز کمیونٹی کے جذبے اور وابستگی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

اینکر ثمر عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام مظفرآباد میں کنونشن منعقد ہو رہا ہے جس کا مقصد 20 لاکھ اوورسیز کشمیریوں کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانا ہے جو نہ صرف کشمیر بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ اقدام اوورسیز کشمیریوں کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کا باعث بنے گا۔ یہ ایک بہترین پیش رفت ہے۔

اویس احمد نامی صارف نے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں نے ثابت کیا کہ وطن سے دوری محبت کو کم نہیں کرتی بلکہ اور مضبوط بنا دیتی ہے۔

احسن علی نے کہا کہ تاریخ ہماری طاقت ہے اور اوورسیز کشمیری اس طاقت کو اپنی شناخت کی بنیاد بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج  16 فروری 2026 بروز پیر کو آزاد کشمیر میں عام تعطیل ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 16 فروری کو مظفرآباد میں تمام سرکاری، نیم سرکاری ادارے اور نجی تجارتی مراکز بند ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ معزز مہمانوں کی آمد اور کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے یہ اقدام ناگزیر تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی بہترین سفارتکاری، دنیا میں ہمیں جو تحسین مل رہی ہے اسکی نظیر نہیں ملتی، وزیرخزانہ کی واشنگٹن میں گفتگو

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا