کراچی احتجاج: جماعت اسلامی کے 30 کارکنان کو جیل ہوگئی

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت نے جماعت اسلامی کے 30 کارکنان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

پیر کو جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں پولیس نے جماعت اسلامی کے گرفتار 30 کارکنان کو عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر کی جانب سے جماعت اسلامی کے کارکنان کو جسمانی ریمانڈ پر دینے کی استدعا کی گئی۔ وکیل سرکار نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ہے لہٰذا ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

جماعت اسلامی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ایف آئی آر میں کوئی ایسی چیز نہیں جس سے دہشت  پھیلنے کا اندیشہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر میں فائرنگ کا ذکر ہے لیکن کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا اور احتجاج عوامی حق ہے لہٰذا ایف آئی آر سے دہشتگردی کی دفعات ختم کی جائیں۔

مزید پڑھیے:  کراچی میں ٹریفک حادثات، جماعت اسلامی کا شہر بھر میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان

دوران سماعت جماعت اسلامی کے گرفتار ایک کارکن کی حالت ناساز ہونے پر انہیں این آئی سی سی ڈی منتقل کردیا گیا عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان طلب کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں