ایسے انقلاب نہیں آتے، پی ٹی آئی ہمدردی کا کارڈ کھیل رہی ہے، طلال چوہدری

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ایئر کنڈیشنز میں بیٹھ کر احتجاج کرنے سے انقلاب نہیں آتے، پی ٹی آئی اس وقت ہمدردی کا کارڈ کھیل رہی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے میڈیکل چیک اپ کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور علامہ راجا ناصر عباس کو پمز میں بریفنگ دی گئی، جس کے بعد وہ مطمئن واپس لوٹے۔

مزید پڑھیں: محسن نقوی نے عمران خان کی رہائی کے لیے بہت کوشش کی، اب وہ ہمارے دھرنے سے رہا نہیں ہوں گے، علی امین گنڈاپور

انہوں نے کہاکہ ہر دفعہ ڈکٹیٹ کرکے اپنی مرضی نہیں کی جا سکتی، عمران خان کی صحت ٹھیک ہے، آنکھ بھی بہتر ہو رہی ہے پھر پارٹی کو کیا مسئلہ ہے۔

انہوں ںے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر بھی بدل دیے، اب آخری آپشن ہمدردی کا کارڈ کھیلا جا رہا ہے۔

طلال چوہدری نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کیا جائےگا، ہم ان کی خواہش پر عملدرآمد کے پابند نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ لوگ اب پی ٹی آئی کے لیے نہیں نکلتے، اس وقت تحریک انصاف ایک سائیڈ پر جبکہ عمران خان کی بہنیں ایک طرف ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے اپوزیشن اتحاد نے پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دے رکھا ہے اور عمران خان تک رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: مطالبات کی منظوری تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا جاری رہے گا، اپوزیشن اتحاد کا اعلان

سابق اسپیکر اسد قیصر نے آج گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے دھرنا جاری رہے گا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر احتجاج جاری ہے، جس کے باعث اشیا کی ترسیل رک گئی ہے اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم