مطالبات کی منظوری تک پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا جاری رہے گا، اپوزیشن اتحاد کا اعلان

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے قائم اپوزیشن اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کے پی ہاؤس کا دھرنا پارلیمنٹ منتقل کرنے کا پروگرام، محمود اچکزئی نے سہیل آفریدی کو اپنے پاس بلا لیا

اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق اسپیکر اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت جاری ہے، تاہم فی الحال مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج کو ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے، جبکہ پارٹی رہنماؤں اور اہل خانہ کی ملاقات بھی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس کے بعد پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے پر دوبارہ دھرنا دیا گیا اور پارلیمنٹیرنز نے نعرے بازی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل ہونے والے مشاورتی اجلاس میں سوشل میڈیا پر چلنے والی مبینہ پروپیگنڈا مہم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

بعض اراکین نے اس بات پر وضاحت طلب کی کہ پارٹی معاملات کی قیادت علیمہ خان اور فیملی کرے گی یا سیاسی کمیٹی۔

صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر، شہریار آفریدی اور دیگر اراکین کا کہنا تھا کہ 3 روز سے دھرنا جاری ہونے کے باوجود سوشل میڈیا پر انہی کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: محسن نقوی نے عمران خان کی رہائی کے لیے بہت کوشش کی، اب وہ ہمارے دھرنے سے رہا نہیں ہوں گے، علی امین گنڈاپور

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد کا مطالبہ ہے کہ عمران خان کی آنکھ کا علاج کرانے کے ساتھ ساتھ ان تک رسائی بھی دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں