بچوں میں سانس روکنے کے دورے: وجوہات، علامات، ابتدائی طبی امداد اور احتیاطی تدابیر

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سانس روکنے کے دورے 6 ماہ سے 5 سال کے بچوں میں عام ہوتے ہیں۔ یہ عموماً غصے، زور سے رونے یا اچانک چوٹ کے ردِعمل میں آتے ہیں۔ بچہ روتے روتے اچانک سانس روک لیتا ہے، کبھی نیلا یا پیلا پڑ جاتا ہے اور چند سیکنڈ کے لیے بے ہوش یا جھٹکوں جیسی کیفیت ہو سکتی ہے۔ زیادہ تر صورتوں میں یہ دورے خطرناک نہیں ہوتے اور عمر کے ساتھ خود بخود ختم ہو جاتے ہیں۔

اقسام:

نیلا پڑنے والے دورے: شدید رونے یا غصے کے بعد آتے ہیں، چہرہ اور ہونٹ نیلے پڑ سکتے ہیں، دورانیہ عموماً چند سیکنڈ سے ایک منٹ تک ہوتا ہے۔

@doctormyro #duet with @littleonesworldwide A breath-holding spell is a benign paroxysmal nonepileptic disorder occurring in healthy children 6 to 48 months of age. Nonetheless, it can be very stressful for parents. #doctor #breathholdingspells #parentsoftiktok #pediatrics #educational ♬ original sound – Dr. Myro Figura, MD

مزید پڑھیں: پاکستان میں سپر فلو کتنی تباہی مچا رہا ہے، اس سے محفوظ کیسے رہا جا سکتا ہے؟

پیلا یا سفید پڑنے والے دورے: اچانک درد یا چوٹ کے بعد ہوتے ہیں، چہرہ زرد پڑ جاتا ہے اور مختصر بے ہوشی ہو سکتی ہے۔

یہ کیفیت بعض اوقات خاندانی بھی ہوتی ہے اور زیادہ تر 1 سے 3 سال کی عمر میں نمایاں رہتی ہے۔ عام طور پر کسی خاص دوا کی ضرورت نہیں ہوتی، البتہ اگر دورے بار بار یا طویل ہوں تو ڈاکٹر EEG یا ECG جیسے ٹیسٹ تجویز کر سکتے ہیں۔

دورے کے وقت کیا کریں؟

بچے کو محفوظ جگہ پر ایک کروٹ لٹا دیں، منہ میں کچھ نہ ڈالیں، نوکیلی چیزیں دور کر دیں اور خود پرسکون رہیں۔ زیادہ تر بچے چند لمحوں میں خود سنبھل جاتے ہیں۔

@magicaltravelingtimes This is whag a breath holding spell looks like. It doesn’t scare me as bad anymore, but I still hate that it happens. She had a tantrum here. #breathholdingspells #breathholding #bhs #awareness #breathholding #breathholdingspell ♬ original sound – Donna Kemp | Travel Agent

مزید پڑھیں: چین میں پھیلا نیا پر اسرار وائرس ’ایچ ایم پی وی‘ کیا ہے؟

آئرن کی کمی بھی دوروں کی ایک وجہ ہو سکتی ہے، اس لیے متوازن غذا اور طبی مشورہ ضروری ہے۔ اگر دورہ طویل ہو، بچہ دیر تک ہوش میں نہ آئے یا سانس لینے میں دشواری ہو تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

جنوبی کوریا کے تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مفت اے آئی کی سہولت دینے کا منصوبہ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں