بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اپنے والد سنیل ملہوترا کے انتقال پر جذباتی یادیں شیئر کی ہیں اور اپنی ماں کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔ سنیل ملہوترا 14 فروری کو نئی دہلی میں طویل علالت کے بعد وفات پا گئے تھے۔
گذشتہ سال، ایک انٹرویو میں سدھارتھ نے بتایا کہ والد کی بیماری نے خاندان پر جذباتی اثر ڈالا، اور ان کی والدہ نے بحیثیت بنیادی دیکھ بھال کرنے والی بہت قربانیاں دی۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد کافی عرصے سے بیمار تھے اور میں اپنی ماں پر تھوڑا سخت ہو جاتا کیونکہ وہ دوائیں سنبھال رہی تھیں۔ پھر ایک دن وہ 20 سال پہلے کی بات کرنے لگیں جو کچھ انہیں سہنا پڑا جب ہم چھوٹے تھے یا جب میں وہاں نہیں تھا یا جب میں اپنی زندگی بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ معلومات ہم سے چھپاتی تھیں کہ میرے والد کیا برداشت کر رہے ہیں اور مجھے اس بات سے شرمندگی محسوس ہوئی کہ میں نے انہیں کریڈٹ نہیں دیا۔ میں نے کبھی اس بارے میں بات نہیں کی اور یہ کوئی راز نہیں۔ بس آج کئی سالوں کے بعد میں نے یہ سمجھا کہ مجھے ان کے ساتھ محبت کے ساتھ پیش آنا چاہیے تھا اور امید ہے کہ اب میں اس کا ازالہ کر سکوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: سلیم خان آئی سی یو میں منتقل، سلمان خان اور دیگر خاندان اسپتال پہنچ گیا
اداکار نے اپنے والد کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا اور انہیں کامیاب ،ایماندار، اخلاق اور ثقافت کا مالک قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ ان اقدار کے مطابق جیتے جو کبھی نہیں ٹوٹیں حتی کہ جب زندگی نے انہیں حد سے زیادہ آزمایا۔ انہوں نے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ حتی کہ جب فالج نے انہیں وہیل چیئر تک محدود کر دیا۔
ان کا کہنا تھا پاپا، آپ کی ایمانداری میری میراث ہے۔ آپ کی طاقت مجھے ہر دن رہنمائی دیتی ہے۔ آپ کا مثبت رویہ ابھی بھی اس خاندان کو ساتھ رکھتا ہے۔ لیکن جو خلا آپ نے چھوڑا وہ ناقابلِ پیمائش ہے۔ میں ہمیشہ آپ کا نام، آپ کی اقدار اور آپ کی روشنی آگے بڑھاؤں گا۔
اداکار نے والد بننے کے تجربے پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ والد کی غیر موجودگی کے باعث وہ اپنی بیٹی کے ہر لمحے میں شریک رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا اب میں اپنی بیٹی کے ساتھ جاگتا اور دن کا آغاز کرتا ہوں۔ زندگی میں مثبت تبدیلی آئی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ والد کی غیر موجودگی میرے لیے سبق بنے۔














