ترلائی امام بارگاہ حملہ: 36 شہدا کے ورثا میں 50، پچاس لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق خدیجۃالکبریٰ امام بارگاہ ترلائی، اسلام آباد پر 6 فروری کو ہونے والے دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والوں کے اہلِخانہ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقوم کے چیک پیش کر دیے گئے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد دہشتگردی: خود کش حملہ آور کی والدہ اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 36 شہدا کے ورثا کو امدادی چیک ان کی رہائش گاہوں تک پہنچا دیے گئے ہیں، جبکہ تونسہ شریف، تلہ گنگ، استور اور اسکردو سے تعلق رکھنے والے مزید 4 شہدا کے لواحقین کو بھی چیک بھجوائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش حملہ، امریکا کی مذمت

ہر شہید کے ورثا کو 50 لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا گیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 11 فروری کو ترلائی امام بارگاہ کے دورے کے موقع پر ہر شہید کے اہلِخانہ کے لیے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا تھا، جس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میں بھی ملک کی ترقی کے لیے وقف ایک مزدور ہوں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا یوم مزدور پر پیغام

اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری، وزیر داخلہ محسن نقوی کی مرکز آمد اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

بھارت میں کشتی الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، درجنوں مسافر لاپتا، ویڈیو نے حفاظتی غفلت بے نقاب کر دی

آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کیسے دی؟ حنین شاہ نے اپنی حکمت عملی بتا دی

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری