پنجاب حکومت کی 10 ہزار روپے کی امداد، 10 ہزار میں کتنے دن کیا کھایا جا سکتا ہے؟

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضرورت مند خاندانوں کی مالی مدد کے لیے پروگرام ’مریم کو بتائیں ہیلپ لائن 1000‘ یکم رمضان المبارک سے فعال کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مالی مشکلات میں مبتلا افراد 1000 پر کال کرکے آئندہ 24 گھنٹے کے اندر 10 ہزار روپے تک کی امداد حاصل کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں:امریکی سفارتخانے کی جانب سے رمضان المبارک کی مبارکباد، امن اور انسانیت کے فروغ کا پیغام

10 ہزار روپے میں کیا راشن خریدا جا سکتا ہے اور یہ 5 افراد پر مشتمل فیملی کتنے دنوں تک کھا سکتی ہے؟

گھریلو سطح پر سادہ مگر مکمل افطاری کے لیے مختلف اشیا کو ضروری سمجھا جاتا ہے۔ 10 ہزار روپے کے بجٹ میں 800 گرام کھجور، 1600 ایم ایل شربت، دال مسور 2 کلو، کوکنگ آئل 4 کلو، بیسن 2 کلو، چاول 4 کلو، چینی 4 کلو، سویاں 2 پیکٹ، چائے 300 گرام، نمک ڈیڑھ کلو، دال چنا 2 کلو، سفید چنا 2 کلو، آٹا 10 کلو، چاٹ مصالحہ اور سرخ مرچ 300 گرام حاصل کی جا سکتی ہے۔

گھریلو معیشت کے ماہرین کے مطابق اگر 5 افراد پر مشتمل ایک خاندان ان اشیا کو مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ استعمال کرے یعنی روزانہ محدود مقدار میں شربت، سادہ پکوڑیاں اور ہلکی غذائیں کھائیں تو یہ سامان 10 سے 12 دن کی افطاری کے لیے کافی ہو سکتا ہے۔ تاہم اگر افطاری میں تنوع بڑھایا جائے، مہمانوں کی آمد ہو یا اشیا کا ضیاع زیادہ ہو تو یہی سامان 7 سے 9 دن میں بھی ختم ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک کے آغاز  پر امریکی صدر ٹرمپ کا مسلمانوں کے نام پیغام

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں 10 ہزار روپے جیسی خطیر رقم کے باوجود افطاری کا سامان صرف چند دنوں تک محدود رہ جانا مہنگائی کی واضح علامت ہے۔ ان کے مطابق سادہ افطاری، ضیاع سے پرہیز اور بہتر گھریلو منصوبہ بندی ہی وہ عوامل ہیں جو اس محدود بجٹ کو زیادہ دنوں تک کارآمد بنا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب