’ٹی وی کی آواز کم کرنے کو کیوں کہا‘، بیوی نے شوہر کو چاقو مار کر قتل کر دیا

جمعہ 20 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست آندھرا پردیش  میں ٹی وی کی آواز کم کرنے کے معاملے پر ہونے والا گھریلو جھگڑا جان لیوا ثابت ہوا، جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ منگل گیری کے علاقے میں پیش آیا۔ مقتول کی شناخت 27 سالہ شیخ احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے کے لحاظ سے اے سی مکینک تھا۔ میاں بیوی منگل گیری کی ٹی آئی ڈی سی او ہاؤسنگ کالونی میں رہائش پذیر تھے۔

جھگڑا کیسے ہوا؟

پولیس کے مطابق شیخ احمد نے اپنی اہلیہ سے ٹی وی کی آواز کم کرنے کو کہا، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی۔ جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور مبینہ طور پر خاتون نے طیش میں آ کر شوہر پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے ’ہنی مون مرڈر‘ نئی دلہن نے شوہر کو اپنے سابق بوائے فرینڈ کی مدد سے قتل کردیا

مقامی افراد زخمی احمد کو فوری طور پر وجے واڑہ کے گورنمنٹ جنرل اسپتال منتقل کر کے گئے، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

فروری میں بھی ایسا ہی افسوسناک واقعہ

اسی نوعیت کا ایک واقعہ رواں برس فروری میں بھارتی ریاست تیلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع میں پیش آیا تھا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی سابقہ بیوی کو قتل کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ نے ملزم سے طلاق کے بعد دوسری شادی کر لی تھی، جس پر اس نے گرین سٹی کالونی میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں اسے چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس کو اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ ایک پولیس افسر کے مطابق، ’ہمیں اطلاع ملی، ہم فوراً موقع پر پہنچے اور معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔‘

تلنگانہ میں خاتون وکیل کا قتل

ادھر اسی ماہ کے اوائل میں تلنگانہ کے علاقے معین آباد میں ایک خاتون وکیل کو مبینہ طور پر اس کے اپنے بھائی اور اس کے ساتھیوں نے جائیداد کے تنازع پر قتل کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے ’پہلے گھر خرید کردو‘، محبوب نے شادی کے لیے کڑی شرط رکھنے پر محبوبہ کو قتل کردیا

پولیس کے مطابق ایڈووکیٹ جی سواپنا، جو چیویلا کورٹ میں پریکٹس کر رہی تھیں، کو 4 فروری کو کیتھی ریڈی پلی گاؤں میں اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنی والدہ کے ہمراہ آبائی زمین کی پیمائش کے لیے گئی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سواپنا کے بڑے بھائی جی راجو اور 3 دیگر افراد نے مبینہ طور پر 4 ایکڑ متنازعہ زمین پر قبضہ کرنے کی نیت سے انہیں راستے سے ہٹانے کی سازش کی۔

واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب