ڈاکٹر نبیہہ علی خان اور حارث کھوکھر کی شادی میں تنازع، شوہر نے جوابی بیان دے دیا

اتوار 22 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف نفسیات دان اور ٹی وی شخصیت ڈاکٹر نبیہہ علی خان اور حارث کھوکھر کی حالیہ شادی میں اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ چند مہینے پہلے دھوم دھام سے ہوئی اس شادی کے بعد اب جوڑا خبروں میں منفی انداز میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر نبیہہ کے شوہر دوسری شادی کے لیے تیار؟ حارث کھوکھر نے پرانے بیانات پر سوال اٹھادیا

ڈاکٹر نبیہ علی خان نے فضا علی کے شو میں کہا کہ انہیں شوہر کے خاندان کی جانب سے ذہنی اذیت دی جا رہی ہے اور حارث نے انہیں گھر سے نکال دیا۔ اس پر حارث کھوکھر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نبیہہ علی خان جھوٹ بول رہی ہیں، اور وہ ہمیشہ ان کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر میں ہر وقت نبیہہ کا خیال رکھا گیا، انہیں کھانے بستر پر بھی دیے گئے، اور وہ خود گھر چھوڑ کر گئیں۔ حارث نے یہ بھی کہا کہ نبیہہ ان پر شک کر رہی ہیں اور انہیں اپنے نئے کاروبار میں ساتھ چاہتی ہیں، جبکہ انہیں بعض اوقات خیالات میں فرق محسوس ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس معاملے پر مختلف ردعمل سامنے آیا۔ کچھ صارفین نے کہا کہ شادی کے بعد مسائل کو نجی طور پر حل کرنا چاہیے، جبکہ دیگر نے ڈاکٹر نبیہہ پر طنز کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں