پاکستانی کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے کی غلطی نہ کریں، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دی ہنڈرڈ فرنچائزز کو خبردار کردیا

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے واضح کیا ہے کہ اگر مارچ میں ہونے والی دی ہنڈرڈ کی پلیئرز نیلامی کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کو ان کی قومیت کی بنیاد پر نظرانداز کیا گیا تو متعلقہ فرنچائزز کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

ای سی بی نے تمام ٹیموں کو خط لکھ کر یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ امتیازی سلوک سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

بھارتی ملکیت والی 4 ٹیموں پر سوالات

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی  نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کی 4 بھارتی ملکیت والی فرنچائزز پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پاکستانی کرکٹرز کو سائن کرنے پر غور نہیں کریں گی۔

ای سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ تمام 8 ٹیمیں اس بات کی عکاسی کریں گی کہ دی ہنڈرڈ دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے لیے کھلا ٹورنامنٹ ہے۔

67 پاکستانی کھلاڑی نیلامی میں شامل

11 اور 12 مارچ کو لندن میں ہونے والی نیلامی کے لیے مجموعی طور پر 67 پاکستانی کھلاڑیوں (63 مرد اور 4 خواتین) نے خود کو رجسٹر کرایا ہے۔ نمایاں ناموں میں شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

 یاد رہے کہ 2025 ایڈیشن میں محمد عامر اور عماد وسیم نے شرکت کی تھی، جو نجی سرمایہ کاری سے قبل آخری سیزن تھا۔

کارروائی کا امکان، ریگولیٹر کو ریفر کرنے کا اختیار

ای سی بی کے مطابق اگر امتیازی سلوک کے شواہد ملے تو فرنچائزز کو آزاد کرکٹ ریگولیٹر کے پاس بھیجا جا سکتا ہے، جبکہ بورڈ خود بھی الگ سے کارروائی کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ 2009 سے پاکستانی کھلاڑیوں پر عملی طور پر اندین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت پر غیر اعلانیہ پابندی عائد ہے، جبکہ بھارتی ملکیت والی دیگر لیگز میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت نہ ہونے کے برابر رہی ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کے بغیر ٹورنامنٹ ادھورا ہوگا، ہیری بروک کا ردعمل

انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان ہیری بروک، جو اس وقت بھارت اور سری لنکا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی قیادت کر رہے ہیں، نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان کئی برسوں سے ایک عظیم کرکٹ قوم رہا ہے۔ وہاں شاندار کرکٹرز موجود ہیں اور وہ زبردست کراؤڈ بھی لاتے ہیں۔ اگر پاکستانی کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں نظر نہ آئیں تو یہ افسوسناک ہوگا اور مقابلہ مزید بہتر ہونے سے رہ جائے گا۔

یاد رہے کہ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ 21 جولائی سے 16 اگست تک جاری رہے گا، اور اس سے قبل ہونے والی نیلامی پر اب سب کی نظریں مرکوز ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں غیر مسلم تارکینِ وطن رمضان کیسے گزاریں؟

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

پنجاب سیف جیلز پراجیکٹ اور ملاقات ایپ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟