صاحبزادہ فرحان نے مڈل اور لوئر آرڈر بلے بازوں سے اہم مطالبہ کردیا

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ ٹیم کی بیٹنگ صرف اوپنرز تک محدود نہیں ہونی چاہیے، اگر ابتدائی بلے باز رنز بنانے میں ناکام رہیں تو مڈل اور لوئر آرڈر کو ذمہ داری اٹھانا ہوگی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف بھرپور مقابلے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: آئیڈیل بلے باز کون، کس کو دیکھ کر کرکٹ شروع کی، صاحبزادہ فرحان نے راز بتادیا

ان کا کہنا تھا کہ فی الحال پوائنٹس ٹیبل کے حساب کتاب پر بات نہیں ہوئی بلکہ پوری توجہ اگلے میچ پر مرکوز ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹاپ آرڈر کا کردار اننگز کو استحکام دینا اور اسے لمبا لے کر چلنا ہے، جس پر ٹیم مسلسل کام کر رہی ہے۔ فرحان کے مطابق بولنگ یونٹ اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے جبکہ سنچری اسکور کرنے سے بیٹر کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی تاکہ ٹیم متوازن کارکردگی دکھا سکے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ٹیم کے پاس معیاری اسپنرز موجود ہیں جو انگلینڈ کے خلاف اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ فرحان نے صائم ایوب کو امپیکٹ پلیئر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ میچ میں نمایاں کارکردگی دکھائیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: قومی کرکٹر صاحبزادہ فرحان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور انگلینڈ کا مقابلہ کل پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا