پاکستان کرکٹ کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے 2011 کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران ایک اہم واقعہ دوبارہ یاد کیا ہے۔ اس میچ میں وکٹ کیپر کامران اکمل نے 2 آسان کیچز چھوڑ دیے تھے جس کا میچ کے نتیجے پر گہرا اثر پڑا۔
شعیب اختر نے ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ وہ اس میچ کو آج بھی یاد کرتے ہیں جب کامران اکمل نے دو اہم کیچز چھوڑے۔ ان کی بدولت نیوزی لینڈ کے بلے باز نے شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔ شعیب اختر نے کہا کہ یہ لمحات پاکستان کے لیے میچ کا رخ بدل دینے والے تھے۔
شعیب اختر نے 2011 کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کامران اکمل کی جانب سے چھوڑے گئے کیچز کو آج یاد کیا 😂pic.twitter.com/43hLHG4CiH
— Khawaja Yaseen Usmani (@YaseenUSM_Offl) February 23, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ کامران اکمل نے ایک کیچ چھوڑا تو یونس خان اور کامران مجھے دیکھ رہے تھے۔ دوسرا کیچ ڈراپ ہوا تو پھر دونوں میری طرف دیکھ رہے تھے، میں نے کہا کہ میں کس کی طرف دیکھوں؟ پھر میں نے سوچا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں اس کے بعد کھیلوں گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2011 کے آئی سی سی ورلڈ کپ میچ میں 2 اہم کیچز ڈراپ کیے جس کے نتیجے میں پاکستان کو 110 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی بھائی کو ’نااہل‘ اور ’جاہل‘ نہیں کہا، بیان غلط انداز میں پیش ہوا، شعیب اختر کی وضاحت
پہلی بار کامران نے راس ٹیلر کے عام ایج کو مس کیا، جس سے گیند 4 رنز کے لیے باؤنڈری تک پہنچی۔ اس وقت ٹیلر 0 رنز پر تھے۔ دو گیندیں بعد ہی کامران نے ایک اور آسان کیچ ڈراپ کیا جس سے ٹیلر نے اپنی اننگز سنبھال کر شاندار کارکردگی دکھائی۔
نیوزی لینڈ کے کمنٹیٹر سائمن ڈول نے کامران کے پہلے ڈراپ کو ’مضحکہ خیز اور ناقابل معافی‘ قرار دیا۔ ٹیلر نے بعد میں 124 گیندوں پر 131 رنز بنا کر اپنی 27ویں سالگرہ بھی جشن کے انداز میں منائی۔














