عیدالفطر 2026: چاند کس تاریخ کو نظر آنے کا امکان ہے؟

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے اعلان کی اہے کہ شوال 1447 ہجری کا چاند جمعرات 19 مارچ بمطابق 29 رمضان کی شام نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شعبان 1447ھ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان 21 جنوری کو ہوگا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی

محکمہ موسمیات کے مطابق فلکیاتی تجزیے کے تحت نیا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ (پاکستانی معیاری وقت) پر پیدا ہوگا۔ تاہم ملک بھر کے بیشتر موسمیاتی مراکز پر غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 سے 13 گھنٹے ہوگی جو آنکھ سے ہلال نظر آنے کے لیے ناکافی سمجھی جاتی ہے۔

میٹ آفس نے واضح کیا ہے کہ چونکہ 29 رمضان (19 مارچ) کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں اس لیے رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہونے کے بعد عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد: رمضان میں گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 40 گرفتار

اگرچہ یہ فلکیاتی حساب کتاب سائنسی بنیادوں پر پیش گوئی فراہم کرتا ہے تاہم محکمہ موسمیات نے یاد دہانی کرائی ہے کہ چاند نظر آنے کے حوالے سے حتمی اور سرکاری اعلان کا اختیار صرف مرکزی رویت ہلال کمیٹٰی کے پاس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’مولانا کی قدم بوسی کے لیے حاضر ہوتا ہوں‘، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ مکالمہ

آئینی ترمیم سے پہلے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟

مہاجرین کی 12 نشستوں کا معاملہ حساس، انہیں حقِ رائے دہی سے محروم نہیں کیا جا سکتا، رانا ثنااللہ

ٹرمپ اور امریکا پر عالمی اعتماد میں ریکارڈ کمی، نئی سروے رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا