امریکی محمکہ انصاف نے کہا ہے کہ ایپسٹین فائلز میں ٹرمپ کے خلاف الزامات سے متعلق دستاویزات جاری نہیں کیں۔ جنوبی کیرولائنا کی ایک خاتون کے الزامات سے متعلق 3 ایف بی آئی انٹرویوز کے نوٹس جاری نہیں کیے، جن میں وہ دعویٰ کرتی ہیں کہ جیفری ایپسٹین نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا اور وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی جنسی زیادتی کا الزام لگاتی ہیں۔
مزید پڑھیں: گوگل کو ’کروم‘ فروخت کرنے پر مجبور کیا جائے، امریکی محکمہ انصاف کی عدالت سے درخواست
صرف 24 جولائی 2019 کا خلاصہ جاری کیا گیا، جس میں ٹرمپ کا کوئی ذکر نہیں۔ محمکہ کے مطابق باقی فائلیں نقل، قانونی تحفظ یا جاری وفاقی تحقیقات کی وجہ سے جاری نہیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں:ایپسٹین فائلز میں انسانیت کے خلاف جرائم کے شواہد سامنے آگئے، اقوام متحدہ
کانگریس کے رکن رابرٹ گارسیا نے کہا کہ گم شدہ دستاویزات ایپسٹین فائلز شفافیت اور قانون کی خلاف ورزی ہیں۔














