وفاقی آئینی عدالت نے ڈاکٹر طارق میمن کے تبادلے پر واپڈا کو نوٹس جاری کردیا

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے ڈاکٹر طارق میمن کے واپڈا میں تبادلے کے کیس پر سماعت کی اور واپڈا کو نوٹس جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت نے مقتولہ مسرت بی بی کی قبر کشائی کا حکم برقرار رکھا

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ ڈاکٹر طارق ہائی کوالیفائیڈ ہیں اور ان کے خلاف کوئی کرپشن یا لاپروائی کی شکایت موجود نہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا سزا دینے کے لیے ڈاکٹر کو حیدرآباد (80 بیڈ اسپتال) سے چترال (18 بیڈ اسپتال) منتقل کیا گیا، یا محکمہ کو ڈاکٹر کی خدمات سے مسئلہ تھا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ڈاکٹر براہ راست ہائیکورٹ رجوع کر سکتے تھے، اور سروس ٹریبونل سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، ٹیکس چھاپوں پر حکام کو وسیع اختیارات حاصل

عدالت نے واپڈا کو آئندہ سماعت پر قانونی سوالات کے جوابات دینے کی ہدایت کی اور کیس کی مزید سماعت مقرر کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp