علیمہ خان اور فیملی کی عمران خان سے محبت اپنی جگہ، مگر پارٹی قیادت بھی عمران خان کے لیے ہر جگہ کھڑی ہے، بیرسٹر گوہر

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں کسی قسم کی اندرونی اختلافات یا فارورڈ بلاک موجود نہیں، اور تمام اراکین عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مخالفین دانستہ طور پر پارٹی میں اختلافات کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

’یہ مخالفین ہیں جو ایسی باتوں کو ہوا دیتے ہیں، پارٹی میں کوئی مخالفت نہیں، کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔ خان صاحب کی قیادت میں سب متحد ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اسلام آباد پر چڑھائی کرنے سے تائب ہوگئے، بیرسٹر گوہر کا اہم اعلان

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ علیمہ خان بانی چیئرمین کی بہن ہیں اور انہیں اپنے بھائی کے حوالے سے تشویش ہو سکتی ہے، تاہم پارٹی کے منتخب نمائندوں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ علیمہ خان عمران خان کی بہن ہیں لیکن مجھے اپنے اہم این ایز پر فخر ہے انہیں عہدے، گاڑیوں اور کیسز معاف کرنے کی آفر کی جاتی ہے لیکن وہ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

’ہم فیملی سے بھی درخواست کریں گے کہ آپ کی محبت اپنی جگہ لیکن ہماری عمران خان کے لیے محبت آؤٹ کلاس ہے۔‘

مزید پڑھیں: کیا محسن نقوی نے عمران خان کی رہائی کے لیے کوشش کی؟ پارٹی قیادت کو بانی پی ٹی آئی کی صحت پر توجہ دینی چاہیے، بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ایم این ایز اور سینیٹرز متعدد بار عدالتوں میں پیش ہو چکے ہیں۔

’ہم 18 مرتبہ ہائیکورٹ اور 14 مرتبہ سپریم کورٹ جا چکے ہیں، جبکہ بیسیوں مرتبہ اڈیالہ جیل بھی گئے ہیں۔ ہمارے خلاف بیس بیس مقدمات قائم کیے گئے۔‘

انہوں نے کہا کہا ہمیں وزارتوں، چیئرمین شپ اور دیگر عہدوں کی پیشکش کی گئی، حتیٰ کہ مقدمات ختم کرانے کی بھی بات کی گئی، مگر ہم نے سب ٹھکرا دیا اور خان صاحب کے ساتھ ڈٹے رہے۔

۔مزید پڑھیں: وی ایکسکلوسیو: عمران خان سے ملاقاتیں پیچیدگیاں ختم کریں گی، حکومت معاملات آگے بڑھائے، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماؤں اور اراکینِ اسمبلی نے کروڑوں روپے کی قربانیاں دی ہیں اور اسٹیٹس کو کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کون شخص ایک ارب روپے کی پیشکش ٹھکرا سکتا ہے، کون ہے جو اپنے خلاف قائم 20 مقدمات ختم نہ کرائے اور پھر بھی اپنے قائد کے ساتھ کھڑا رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے تمام اراکین، ایم پی ایز، ایم این ایز اور سینیٹرز دل و جان سے بانی چیئرمین کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک دن ضرور آئے گا جب خان صاحب واپس آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا