بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ضلع گڑھوا میں ایک 25 سالہ نوجوان نے اپنی 23 سالہ محبوبہ کو قتل کرنے کی 2 علیحدہ طریقے اپنائے لیکن دونوں ہی ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آکر شادی کرنے والی ’انجو‘ بھارت واپس کیوں چلی گئیں؟
پولیس کے مطابق واقعہ اسی علاقے کے قریبی بیریا جنگل میں پیش آیا جہاں ملزم نے پہلے محبوبہ کو گول گپے میں زہر ملا کر کھلایا جس کے بعد وہ قے اور منہ سے خون آنے کی تکلیف محسوس کرنے لگی۔
بعد ازاں ملزم سکیت کیشاری نے اسے ڈاکٹر کے پاس لے جانے کا بہانہ کر کے موٹر سائیکل پر جنگل کی طرف لے گیا جہاں اس پر حملہ کیا اور گلا دبانے کی کوشش بھی کی جس سے اس کے چہرے کے قریب شدید چوٹیں آئیں اور وہ بے ہوش ہو گئی۔
مزید پڑھیے: جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟
خوش قسمتی سے لڑکی ہوش میں آ کر جنگل کے اندر ایک دور دراز جگہ چھپ گئی اور ساری رات خوفزدہ گزاری۔
اگلی صبح وہ گھر واپس پہنچنے میں کامیاب ہوئی اور اپنے خاندان کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔
پولیس نے متاثرہ خاتون کے بیان کی بنیاد پر رامکانڈا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا اور سکیت کیشری کو جلد ہی گرفتار کر کے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔
مزید پڑھیں: محبوبہ کے گھر والوں سے بچنے کی کوشش میں نوجوان بھارتی سرحد عبور کرگیا
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔














