وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے انقلابی فیصلے

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت منعقدہ خصوصی اجلاس میں زرعی شعبے میں اصلاحات، کاشتکاروں کی فلاح اور جدید زرعی نظام کے فروغ کے لیے متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گرین ٹریکٹر اسکیم سے زرعی لینڈ اسکیپ تبدیل ہو رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

اجلاس میں آلو کے کاشتکاروں کے لیے بڑی خوشخبری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پانچ لاکھ ٹن سے زائد آلو کی ایکسپورٹ کے آرڈرز حاصل ہو چکے ہیں، جس سے کسانوں کو براہِ راست مالی فائدہ پہنچے گا۔

اپنا کھیت، اپنا روزگار میں ایگریکلچر انٹرنز کی شمولیت

وزیراعلیٰ نے ایگریکلچر انٹرنز کو اپنا کھیت، اپنا روزگار پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ان کا ماہانہ وظیفہ 70 ہزار روپے مقرر کرنے کی بھی منظوری دی۔ پروگرام کے تحت فی ایکڑ 50 ہزار روپے مالی معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ لینڈ ڈویلپمنٹ اور آبی ذخائر کے قیام میں بھی محکمہ زراعت معاونت کرے گا۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام کے تحت 15 لاکھ کاشتکاروں سے براہِ راست رابطوں کا ریکارڈ قائم کیا گیا۔ اس پروگرام کے نتیجے میں 497 طلبہ کو نجی شعبے میں ملازمت ملی جبکہ 102 نے سیلف ایمپلائیمنٹ کے تحت اپنا کاروبار شروع کیا۔

گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور اور جدید مشینری کی فراہمی

وزیراعلیٰ نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور کی منظوری دیتے ہوئے ہائی ہارس پاور ٹریکٹر پر 15 لاکھ روپے سبسڈی دینے اور کم ہارس پاور ٹریکٹر پر سبسڈی 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ روپے کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں کون سی نئی اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا؟

سی ایم پنجاب ہائی ٹیک میکانائزیشن پروگرام کے تحت 2028 تک 6 ہزار 500 جدید زرعی مشینری فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جن میں 500 ویٹ ہارویسٹر، ایک ہزار رائس ہارویسٹر، ایک ہزار میز اینڈ سائلج ہارویسٹر، 2 ہزار ٹرانسپلانٹر اینڈ بیلر اور 2 ہزار ہائی ہارس پاور ٹریکٹر شامل ہیں۔

ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا سے 50 بلڈوزرز کی مرمت کر کے انہیں قابلِ استعمال بنایا جائے گا جبکہ محکمہ زراعت مزید 50 نئے بلڈوزر بھی خریدے گا۔

سولرائزیشن اور آبی منصوبے

اجلاس میں 10 ہزار ڈیزل ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن سکیم کی منظوری دی گئی۔ اب تک پنجاب میں 7 ہزار 100 زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن مکمل ہو چکی ہے۔

پنجاب میں پہلی مرتبہ آن فارم رین ہارویسٹنگ کے لیے گراؤنڈ ری چارج ویل/کنواں بنانے کا پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت بارش کے پانی کو کنویں میں محفوظ کرنے کا سسٹم نصب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 3 لاکھ روپے تک بلاسود قرض، مریم نواز نے نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی

لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات میں ایک ہزار گراؤنڈ ری چارج ویلز پر 5 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی جبکہ ایک ہزار آن فارم رین ہارویسٹنگ پونڈز پر 70 فیصد سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

پوٹھوہار اور تھل میں زرعی ترقیاتی اقدامات

پوٹھوہار ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پنجاب میں 400 منی ڈیم مکمل کیے جا چکے ہیں۔ اسی پروگرام کے تحت 4 ہزار 500 ایکڑ بنجر زمین کو قابلِ کاشت بنایا گیا جبکہ ایک ہزار ایکڑ پر زیتون کی کاشت مکمل کی گئی۔

ٹرانسفارمیشن آف ایگریکلچر ان تھل پروگرام کے تحت 7 ملین ایکڑ اراضی کو قابلِ کاشت بنانے کا عمل جاری ہے۔ اس منصوبے کے تحت 10 ہزار ایکڑ پر ڈرپ اور سپرنکلر ایریگیشن سسٹم نصب کیے جائیں گے اور 1,500 ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کی جائے گی۔ مزید برآں ایک ہزار گرام سیونگ اینڈ ہارویسٹنگ مشینیں سبسڈی پر فراہم کی جائیں گی۔

روف ٹاپ ہائیڈروپونک اور ماڈل ایگریکلچر مال

اجلاس میں پنجاب میں پہلی بار روف ٹاپ ہائیڈروپونک پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے تحت لاہور میں 10 پائلٹ منصوبے شروع کیے جائیں گے اور ہاؤسنگ سوسائٹیز سے رابطے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی مؤثر حکمت عملی، کاشتکار ’مڈل مین‘ کے مالی دباؤ سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب

 2 مرلہ چھت پر 280 سے 350 پودے اگانے کی گنجائش ہوگی جبکہ پولی تھین شیٹ اور مخصوص اسٹرکچر کے ذریعے گھر کی چھت پر 10 سے زائد اقسام کی سبزیاں اگائی جا سکیں گی۔ اس نظام کے ذریعے سبزیوں کی پیداوار میں 32 گنا تک اضافہ ممکن ہوگا۔

ملتان، ساہیوال، بہاولپور اور سرگودھا میں قائم ماڈل ایگریکلچر مالز پر 462 ملین روپے کی ریکارڈ سیل رپورٹ کی گئی ہے اور 50 کلومیٹر تک ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

گندم کی کاشت کا ہدف مکمل، کسان کارڈ میں توسیع

اجلاس میں بتایا گیا کہ 16.5 ملین ایکڑ پر گندم کی کاشت کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ 22.30 میٹرک ٹن پیداوار متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ نے کسان کارڈ سکیم میں مزید کاشتکاروں کو شامل کرنے کی ہدایت کی اور 98 فیصد ریکوری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زرعی شعبے میں جاری اصلاحات کو مزید تیز کرنے اور کاشتکاروں کو جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کون سے 6 پاکستانی کرکٹرز ’ہنڈریڈ‘ کے ٹاپ 50 ہیرو لسٹ میں شامل ہیں؟

سعودی عرب ہماری ریڈ لائن، پاکستان کا ایران کو واضح پیغام، اسحاق ڈار کا بیان سعودی اکاؤنٹس پر وائرل

مشرق وسطیٰ میں تناؤ کے باعث ڈھاکا سے 25 پروازیں منسوخ

چین کا امریکا سے ’ریڈ لائنز‘ برقرار رکھتے ہوئے رابطوں کے فروغ کا عندیہ

راولپنڈی: اب بغیر ہیمٹ سفر کرنے والے بائیکرز کا چالان نہیں ہوگا

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے