سعودی عرب کی ایرانی جارحیت کی شدید مذمت، خطے کے ممالک سے مکمل یکجہتی کا اعلان

ہفتہ 28 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے ایرانی جارحیت اور متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور اردن کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کی امریکا اور اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی، ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کا اعلان

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے آج جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت ان برادر ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتی ہے، اور وہ ان کی جانب سے اختیار کیے جانے والے کسی بھی اقدام کی حمایت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے۔

بیان میں خبردار کیا گیا کہ ریاستوں کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی مسلسل خلاف ورزی کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کھلے حملوں کی مذمت کرے اور خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والی ایرانی خلاف ورزیوں کے سدباب کے لیے مضبوط اور مؤثر اقدامات کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp