بولیویا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 22 ہلاک، 28 زخمی

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بولیویا کے دارالحکومت لاپاز کے قریب بینک نوٹ لے جانے والا سی-130 ہرکولیس فوجی کارگو طیارہ، جو Lockheed Martin کا تیار کردہ تھا، ایل آلٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں: بولیویا میں ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات کا دنیا کا سب سے بڑا مقام دریافت

حکام کے مطابق حادثے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔ طیارہ رن وے سے پھسل کر سڑک پر جا گرا جس سے کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

مزید پڑھیں:لاطینی امریکا میں ہیروز، آمریتیں اور مادورو سے پہلے کی سیاسی تاریخ

حادثے کے بعد بکھری رقم سمیٹنے کی کوشش پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور 12 افراد کو حراست میں لے لیا۔ وزارتِ دفاع نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ایئرپورٹ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp