پاکستان کا تجارتی خسارہ 25 فیصد بڑھ کر 25 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے تجارتی خسارے میں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو اب بڑھ کر 25.04 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

 ادارہ شماریات کی جانب سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 20.04 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی تجارتی پوزیشن پر سالانہ بنیاد پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال کے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد بڑھ گیا

تجارت کے خسارے میں اضافے کی بنیادی وجہ درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی رہی۔

پہلے 8 ماہ میں برآمدات 20.46 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 22.07 ارب ڈالر کے مقابلے میں 7.3 فیصد کم ہیں.

جبکہ درآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ 45.50 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے 42.11 ارب ڈالر کے مقابلے میں 8.1 فیصد زیادہ ہیں۔

مزید پڑھیں: مالی سال 2025 میں وفاقی خسارہ کم ہو کر 7.1 ٹریلین روپے رہا، وزارت خزانہ کا دعویٰ

فروری 2026 میں ملک کی برآمدات 2.27 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال فروری کے 2.49 ارب ڈالر کے مقابلے میں 8.8 فیصد کمی کی عکاسی کرتی ہیں۔

جبکہ درآمدات 5.25 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جو گزشتہ سال فروری کے 5.34 ارب ڈالر کے مقابلے میں معمولی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔

اس طرح فروری کے مہینے میں تجارتی خسارہ 2.98 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو فروری 2025 کے 2.85 ارب ڈالر کے مقابلے میں 4.6 فیصد زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: روپے کی قدر میں مضبوطی، پاکستانی معیشت کو کیسے متاثر کر سکتی ہے؟

 ادارہ شماریات کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق ماہانہ بنیاد پر بھی خسارہ بڑھا اور جنوری 2026 میں ریکارڈ ہونے والے 2.75 ارب ڈالر کے مقابلے میں 8.4 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ اعداد و شمار ملک کی تجارتی پوزیشن پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور معاشی چیلنجز کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

1980 فوٹو اے آئی ٹرینڈز: تصویریں بنانے کا شوق کہیں آپ کا فون اور ذاتی ڈیٹا ہیکرز کے حوالے تو نہیں کررہا؟

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی پلان تیار، کنٹینرز پہنچنا شروع

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟

ویڈیو

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘