عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10000 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 10000 روپے کمی کے بعد 539,962 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 8573 روپے کمی کے بعد 462,930 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 424,367 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 100 ڈالر کمی کے بعد 5172 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔












