اسٹیشن کی ویڈیوز کیوں بنائیں، سوشل میڈیا پر وائرل ریلوے ملازمہ کو لینے کے دینے پڑ گئے

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کی ٹریولنگ ٹکٹ ایکزامنر اور ٹکٹ کلیکٹر مونی نین سوشل میڈیا پر اپنی ریلز کے باعث شہرت کی زد میں آ گئی ہیں۔ انہوں نے کھیلوں کے کوٹے کے تحت ریلوے میں ملازمت حاصل کی اور ڈیوٹی کے دوران اپنے کام کے مناظر اور روزمرہ معمولات دکھانے والی ریلز بناتی رہیں جن میں ٹرینڈنگ آڈیو کلپس اور ٹرین آپریشن کے مناظر شامل تھے۔

کئی لوگوں نے ان کے مواد کو پسند کیا، تاہم کچھ صارفین نے ریلوے اسٹیشن پر ڈیوٹی کے دوران ریلز بنانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ آن لائن بحث میں یہ سوال اٹھایا گیا کہ کیا سرکاری ملازمین کو ڈیوٹی کے دوران تفریحی مواد تخلیق کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

دہلی ڈویژن کے ریلوے مینیجر نے نوٹس لیتے ہوئے منی نین کو ہدایت دی کہ وہ کام سے متعلق تمام ریلز حذف کریں اور مستقبل میں ڈیوٹی کے دوران ایسی سرگرمیوں سے باز رہیں۔ ایک آفیشل بیان میں کہا گیا کہ ’ملازمہ کو سختی سے خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ڈیوٹی کے دوران کام کی جگہ پر ریلز پوسٹ نہ کریں۔ ملازمہ کو تمام ایسی ریلز حذف کرنے کی ہدایت دی گئی ہے‘۔

بعد ازاں مونی نین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو ذاتی اور لائف اسٹائل مواد کی جانب منتقل کر دیا۔ ان کی حالیہ پوسٹس میں سفر کے مناظر اور باہر کی سرگرمیوں کی جھلکیاں شامل ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 3.6 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنڈی گھیب حملہ کیس: سزائے موت کالعدم، ملزمان کو فوری رہا کرنے کا حکم

عمران خان کے بیٹوں کو فوری ملاقات کی اجازت دی جائے، جمائمہ خان کی شہباز شریف سے اپیل

سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی نے وضاحت جاری کردی

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

کنگ فیصل یونیورسٹی کی جینیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں بڑی کامیابی، 5 تمغے اپنے نام کرلیے

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا