امریکا کو پیغام بھیجا نہ کسی پیغام کا جواب دینگے، ایران

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں کو سختی سے مسترد کردیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تہران نے حالیہ دنوں میں امریکا کو کوئی پیغام بھیجا ہے۔

دارالحکومت تہران سے جاری بیان میں ایرانی اہلکار نے واضح کیا ’ ایران کی جانب سے امریکا کو کوئی پیغام نہیں بھیجا گیا اور نہ ہی ایران امریکی فریق کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات کا جواب دے گا۔‘

یہ بیان جمعرات کو ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ’تسنیم‘ کو دیا گیا۔

’ایران طویل جنگ کے لیے تیار ہے‘

ایرانی اہلکار نے اپنے بیان میں اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع اور سلامتی کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات پہلے ہی کیے جاچکے ہیں۔

ایرانی عہدیدار کا یہ بیان اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں امریکی ویب سائٹ Axios نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے حالیہ دنوں میں امریکا کو ایک پیغام بھیجا ہے، تاہم اسے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

ایران نے اس رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے دوٹوک انداز میں مسترد کردیا ہے۔

موجودہ علاقائی اور عالمی کشیدگی کے تناظر میں اس بیان کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایران کی جانب سے واضح مؤقف اختیار کرنا سفارتی سطح پر جاری قیاس آرائیوں کا جواب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایندھن کا بحران: سندھ کی جامعات میں 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا فیصلہ

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے بحران میں کمی کے امکانات روشن، متبادل ذرائع سے تیل آنا شروع

طالبان سے وابستہ نام نہاد عالم کا پاکستان کے خلاف ’جہاد‘ کا فتویٰ، اشتعال انگیز بیان پر تشویش

مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے نے یورپ پر بھاری اقتصادی بوجھ ڈال دیا، صدر یورپی یونین

پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی، نام بھی رکھ دیا گیا

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے