اسلام آباد ٹریفک پولیس نے آئی جی پی روڈ پر ہیوی ٹریفک کی لین وائلیشن کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کی بڑی کارروائی، جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا گرفتار
گزشتہ ایک ماہ کے دوران لین وائلیشن پر 927 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ فاسٹ لین میں اوور اسپیدنگ کرنے والی 53 ہیوی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے آئی جی پی روڈ پر ہیوی ٹریفک کی لین وائلیشن کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں۔
گزشتہ ایک ماہ کے دوران لین وائلیشن پر 927 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ فاسٹ لین میں اوور اسپیدنگ کرنے والی 53 ہیوی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا۔@ICT_Police pic.twitter.com/cXy49eXxbV— Media Talk (@mediatalk922) March 5, 2026
تمام کارروائیوں کی نگرانی چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں خود کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لین وائلیشن ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور ہیوی ٹریفک ڈرائیورز کو ایسی خلاف ورزیوں سے باز رہنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل ناکہ جات بھی آئی جی پی روڈ پر لین وائلیشن کے خلاف جاری کارروائیوں میں مصروف ہیں تاکہ شہریوں کی حفاظت اور سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔














