سعودی عرب میں تعینات ایرانی سفیرعلی رضا عنایتی نے سعودی عرب کی جانب سے اپنی فضائی حدود ایران کے خلاف استعمال نہ کرنے کے وعدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
کہا ہے کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران سعودی عرب کے اس مؤقف کو سراہتا ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود یا سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔
BREAKING: Iran’s ambassador to Saudi Arabia, Alireza Enayati, says Tehran appreciates Riyadh’s pledge not to allow its airspace or territory to be used during the ongoing war with the US and Israel.
🔴 LIVE updates: https://t.co/n1iJ5tlhsh pic.twitter.com/5U6GWYCSCc
— Al Jazeera English (@AJEnglish) March 5, 2026
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق علی رضا عنایتی نے کہا کہ ایران سعودی عرب کی جانب سے بار بار دیے گئے اس یقین دہانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود، سمندری پانیوں یا سرزمین کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملے میں سعودی عرب کے کردارکی خبریں جھوٹ ہیں، احمد حسن العربی
ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی شدید ہو چکی ہے، جبکہ امریکا بھی اسرائیل کی حمایت میں ایران پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔
خطے میں ممکنہ فوجی کارروائیوں اور فضائی حملوں کے خدشات کے باعث خلیجی ممالک کی پوزیشن غیر معمولی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
اسی تناظر میں سعودی عرب کی جانب سے اپنی فضائی حدود، سمندری حدود اور سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔














