خلیج میں جاری تنازعے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس کاروباری ہفتے کے اختتام پر جمعہ کو 2.3 فیصد کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔
مارکیٹ نے دن کا آغاز مثبت نوٹ پر کیا اور عارضی طور پر 161,435.83 پوائنٹس تک پہنچا، تاہم جلد ہی فروخت کا دباؤ بڑھا اور انڈیکس منفی زون میں چلا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید دباؤ، انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کی کمی
دن کے دوران انڈیکس 160,000 کی سطح سے نیچے گر کر 157,072.64 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک پہنچ گیا تھا۔
تاہم اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 157,496.10 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 3,714.57 پوائنٹس یعنی 2.30 فیصد کی کمی ہے۔
Market Close Update: Negative Today! 👇
🇵🇰 KSE 100 ended negative by -3,714.6 points (-2.3%) and closed at 157,496.1 with trade volume of 196.2 million shares and value at Rs. 18.78 billion. Today's index low was 157,073 and high was 161,436. pic.twitter.com/6dHqHyQLSn— Investify Pakistan (@investifypk) March 6, 2026
ماہرین کے مطابق، کے ایس ای 100 انڈیکس منفی سیشن کا شکار رہا کیونکہ سرمایہ کار ہفتے کے اختتام سے پہلے فروخت کرنے پر مجبور ہوئے، کیونکہ امریکی اور ایرانی تنازعے کے طویل جنگ میں تبدیل ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
انڈیکس میں سب سے زیادہ منفی اثر UBLیونائیٹڈ بینک، اینگرو، فوجی فرٹیلائزر ، لکی، حبکو، میزان بینک، او جی ڈی سی اور بینک الفلاح کے شیئرز نے ڈالا، جن کے مجموعی اثر سے انڈیکس میں 2,124 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں غیر مستحکم ٹریڈنگ، انڈیکس 1,900 پوائنٹس گر گیا
اس سے قبل جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک مضبوط ٹریڈنگ دیکھی گئی تھی، جب 100کے ایس ای 100 انڈیکس 5,433.46 پوائنٹس یعنی 3.49 فیصد کے نمایاں اضافہ کے ساتھ 161,210.68 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی جمعہ کو ایشیائی شیئرز مندی کے شکار رہے اور ہفتہ وار بنیاد پر 6 سال کی سب سے بڑی کمی کا سامنا تھا، جبکہ تیل کی قیمتیں 3 سال کی بلند ترین سطح کی جانب گئیں۔

سرمایہ کار نقدی کو ترجیح دیتے ہوئے امریکی، اسرائیلی اور ایرانی تنازعے کے طویل ہونے کے امکانات کے پیش نظر محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں۔
امریکی ٹریژریز کی ییلڈز میں گزشتہ ہفتے تقریباً 18 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو پچھلے ایک سال میں سب سے زیادہ ہے، جبکہ ڈالر کا ہفتہ وار سب سے بڑا فائدہ 16 ماہ میں ریکارڈ کیا گیا۔
برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمتیں 83 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئیں، جبکہ امریکی خام تیل 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید دباؤ، انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کی کمی
پاکستانی روپے نے جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے معمولی اضافہ دیکھا اور 279.40 پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں حجم کم ہو کر 363.14 ملین شیئرز رہ گیا جبکہ کل ویلیو 23.11 ارب روپے پر آ گئی، کے الیکٹرک سب سے زیادہ حجم والا اسٹاک رہا، جس کے بعد سائنیرجیکو پی کے اور یونٹی فورڈز رہے۔
468 کمپنیوں کے شیئرز کی تجارت ہوئی، جن میں 105 میں اضافہ، 311 میں کمی، اور 52 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔














