بچوں کے جنسی استحصال کے مقدمات میں مطلوب بنگلہ دیشی شہری گرفتار، الاسکا منتقل

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے بنگلہ دیش کے 28 سالہ شہری زویدل امین کو گرفتار کر لیا ہے، جو 2022 سے ایک بین الاقوامی بچوں کے جنسی استحصال کے نیٹ ورک چلانے کے الزامات کے تحت مطلوب تھا۔

حکام کے مطابق اسے ملائیشیا میں گرفتار کیا گیا۔

ایف بی آئی کے مطابق زویدل امین کو ملائیشین حکام کی مدد سے حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں ایف بی آئی کے اینکریج دفتر کے ذریعے ملائیشیا سے امریکی ریاست الاسکا منتقل کیا گیا

وہ جمعرات کی رات الاسکا پہنچ گیا جہاں اسے امریکی عدالت میں الزامات کا سامنا کرنا ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری ایف بی آئی کے کوالالمپور میں قائم بین الاقوامی رابطہ دفتر، ملائیشیا کی حکومت اور تحقیقات میں شامل کئی مقامی شراکت داروں کے درمیان تعاون کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔

ایف بی آئی نے ملائیشین حکام اور دیگر شراکت دار اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کی تلاش اور گرفتاری میں ان کا اہم کردار رہا.

کیس سے متعلق مزید تفصیلات قانونی کارروائی شروع ہونے کے بعد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان