اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا طوفان، مارکیٹ ہالٹ کا نفاذ

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر شدید فروخت کے باعث مارکیٹ میں بڑی مندی دیکھی گئی۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی منٹوں میں ہی 6 فیصد سے زائد گر گیا، جس کے بعد مارکیٹ ہالٹ نافذ کر کے ایکویٹی پر مبنی تمام مارکیٹس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

صبح 9 بج کر 22 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 9 ہزار 780.15 پوائنٹس یعنی 6.21 فیصد کمی کے ساتھ 147,715.95 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

6 فیصد سے زائد کمی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ضوابط کے تحت مارکیٹ ہالٹ نافذ کر دیا گیا۔

پی ایس ایکس کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں گزشتہ کاروباری دن کے اختتام کے مقابلے میں 5 فیصد کمی کے باعث قواعد کے مطابق مارکیٹ ہالٹ نافذ کیا گیا ہے۔

جس کے ساتھ ہی تمام ایکویٹی بیسڈ مارکیٹس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق مارکیٹ میں کاروبار دوبارہ صبح 10 بج کر 22 منٹ پر شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں غیر مستحکم ٹریڈنگ، انڈیکس 1,900 پوائنٹس گر گیا

ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کی بڑی وجہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی ہے۔

ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی بے چینی کی عکاسی کرتی ہے کیونکہ خطے میں کشیدگی اور پالیسی سے متعلق غیر یقینی صورتحال مارکیٹ پر اثرانداز ہو رہی ہے۔

مارکیٹ میں تقریباً تمام بڑے شعبوں میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنریز شامل ہیں۔

مسلم کمرشل بینک، میزان بینک، نیشنل بینک، ماری پیٹرولیم، او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان اسٹیٹ آئل، سوئی نادرن گیس، سوئی سدرن گیس اور حبکو جیسے اسٹاک مارکیٹ پر اثر انداز ہونیوالے شیئرز منفی زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

مزید پڑھیں: پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

گزشتہ ہفتے بھی پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس ہفتہ وار بنیاد پر 10 ہزار 566 پوائنٹس یعنی 6.3 فیصد کمی کے بعد 157,496.09 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ اس سے پہلے یہ 168,062.17 پوائنٹس پر تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بجٹ 27-2026: تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کا حکومتی منصوبہ، مگر ’آئی ایم ایف‘ کیا کہتا ہے؟

ایران کے ساتھ امن معاہدہ ایک دو دن میں ہوجائے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

عطر استعمال نہیں کیا مگر 3 دن تک ہاتھ سے خوشبو آتی رہی، جویریہ سعود نے حج کے دوران پیش آنے والا حیران کن واقعہ سنا دیا

روس کی حمایت سے گوادر پورٹ کو عالمی تجارتی راہداری سے جوڑنے کی پیشرفت

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا اب کتنے کا ہو گیا؟

ویڈیو

وزیر اعظم اور صدر مملکت کی اہم ملاقات، بجٹ منظوری اور سیاسی مفاہمت کی راہ ہموار

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟