پنجاب: نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی اور دفاتر میں ایئرکنڈیشن کم استعمال کرنے کی ہدایت

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت نے ایندھن بچت اور کفایت شعاری کی نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے ذریعے سرکاری اور نجی اداروں کو سخت ہدایات دی گئی ہیں تاکہ توانائی اور ایندھن کے استعمال کو کم سے کم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: بینائی سے محروم افراد کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت پنجاب کا خصوصی افراد کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری گاڑیوں کے پٹرول پر 50 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔ وزرا، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، دیگر پولیس افسران اور ہوم سیکریٹری کے لیے پروٹوکول گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اب صرف ایک سیکیورٹی گاڑی کی اجازت ہو گی۔ اس کے علاوہ، پنجاب بھر میں نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

سرکاری ملازمین کو ورک فرام ہوم کی اجازت دے دی گئی ہے، اور صرف ضروری اور بنیادی عملہ ہی دفاتر میں بلایا جائے گا۔ سرکاری اداروں میں کام کا شیڈول تبدیل کر کے پیر سے جمعرات تک محدود کر دیا گیا ہے، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ تمام محکموں کے اجلاس اب آن لائن منعقد کیے جائیں گے، اور سرکاری ڈنرز پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نجی اور کاروباری اداروں کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ ملازمین کو گھر سے کام کرانے کی پالیسی اپنائیں۔ دفاتر میں بجلی اور توانائی کے استعمال میں احتیاط برتی جائے، ایئرکنڈیشنرز اور دیگر برقی آلات کا استعمال محدود کیا جائے، اور ٹرانسپورٹ کے استعمال کو کم سے کم رکھا جائے۔ غیر ضروری سفر اور ٹرانسپورٹ کے استعمال میں کمی لانے پر زور دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں ڈسٹرکٹ پٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کی جا رہی ہیں، جو پٹرول کی طلب و رسد کی نگرانی کریں گی۔ ضلع کی سطح پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی، اور صوبے بھر میں آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پا گئے، مریم نواز کا اہم اعلان

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات علاقائی صورتحال کے پیش نظر اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ ایندھن کی بچت کی جا سکے اور معاشی دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ پرائیویٹ اداروں کو بھی ورک فرام ہوم کے اقدامات اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مجموعی طور پر توانائی کی کھپت کم ہو۔

یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہے، اور تمام متعلقہ اداروں کو اس پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عید سے قبل صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، آر آئی یو جے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے معاذ صداقت جذباتی ہوگئے، والدہ کا ذکر کرکے آبدیدہ

سعودی عرب میں آج یومِ پرچم، اسلامی شناخت اور ریاستی وقار کی علامت

بیوروکریسی کا ایک دن کی تنخواہ نہ لینا ناکافی، کفایت شعاری کے اقدامات کا دائرہ وسیع ہونا چاہیے، پلوشہ خان

ویڈیو

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد پرانی موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک بنانے کا رجحان بڑھ گیا

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے