پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی، نام بھی رکھ دیا گیا

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی کردی گئی۔

ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جہاں لیگ کے منتظمین اور دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہاکہ لیگ کی کامیابی میں فرنچائز مالکان کا کردار نہایت اہم رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک خاندان کی طرح ہے اور تمام ٹیمیں ایک ہی ٹرافی کے حصول کے لیے مقابلہ کریں گی۔

پی ایس ایل کی نئی ٹرافی کو ’انفینٹی‘ کا نام دیا گیا ہے، جسے ایک مقامی جیولری کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے۔

حنیف جیولرز کی جانب سے تیار کردہ اس ٹرافی کو 18 ماہر کاریگروں نے ہاتھ سے تیار کیا، ٹرافی کا ڈیزائن گزشتہ ایک دہائی کے دوران ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سفر اور ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔

ٹرافی کے نچلے حصے میں 8 زمرد نما قیمتی پتھر لگائے گئے ہیں جو پی ایس ایل کی 8 فرنچائزز کے رنگوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان شہروں کے وقار کی علامت ہیں جن کی وہ نمائندگی کرتی ہیں۔ ٹرافی کی بلند ساخت مقابلے کی چوٹی تک پہنچنے کے لیے درکار نظم و ضبط، عزم اور ٹیم ورک کو ظاہر کرتی ہے، جبکہ اس کے اوپر بنا ہلال اور ستارہ اتحاد، امید اور قومی فخر کی علامت ہے۔

اس سے قبل پی ایس ایل 11 کا آفیشل لوگو بھی جاری کیا جا چکا ہے، جس میں اردو میں ’گیارہ‘ کے ساتھ ساتھ ہندسہ 11 بھی نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک جاری رہے گا اور اس دوران 44 میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 کا آفیشل لوگو جاری، منفرد کیا ہے؟

پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں 2 نئی ٹیموں کے شامل ہونے کے بعد کل 8 ٹیمیں مقابلہ کریں گی۔ نئی فرنچائزز میں حیدرآباد کنگز اور راولپنڈی لیگ شامل ہیں۔

میچز ملک کے 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے، جن میں فیصل آباد اور پشاور پہلی بار میزبان ہوں گے، جبکہ افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔ ہر ٹیم لیگ مرحلے میں 10 میچز کھیلے گی اور پلے آف کا آغاز 28 اپریل سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ