روس میں کینسر کے علاج میں بڑی پیشرفت، شہریوں کو مفت ذاتی نوعیت کی ویکسین فراہم کی جائے گی

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 روسی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ذاتی نوعیت کی کینسر ویکسین قومی ہیلتھ انشورنس کے تحت شہریوں کو مفت دستیاب ہوں گی۔

ریاستی لیبارٹریز اور تحقیقی اداروں نے تیار کردہ یہ ویکسین گزشتہ سال ہیلتھ منسٹری کی منظوری حاصل کر چکی ہے۔ ان میں کولوریکٹل ٹومرز کے لیے ‘آنکوپٹ’ اور ایڈوانسڈ میلانوما کے لیے mRNA ٹیکنالوجی پر مبنی ‘نیو آنکو ویک’ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر ویکسین کی تحقیق کے لیے اے آئی سپر کمپیوٹر نے کام شروع کردیا

ڈرافٹ فرمان کے مطابق CAR-T تھراپی جیسی جدید علاج کی سہولیات بھی قومی ہیلتھ انشورنس میں شامل کی جا سکتی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں تقریبا 400 مریضوں نے کولوریکٹل کینسر ویکسین کے لیے درخواست دی ہے۔

گمالیا سینٹر کے ڈائریکٹر کے مطابق جانوروں پر کیے گئے ٹیسٹ میں  کئی کیسز میں ٹیومرز غائب ہوئے اور میٹاسٹیسیز میں تقریبا 90 فیصد کیسز میں مثبت ردعمل دیکھا گیا۔ مریضوں پر ابتدائی استعمال اس سال شروع ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طب کی دنیا میں روس کی انقلابی کامیابی: کینسر کے لیے مؤثر ویکسین تیار کرلی

روسی حکام کا کہنا ہے کہ بایوٹیکنالوجی شہریوں کی زندگیوں کو طویل اور زیادہ پیداواری بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، اور علاج، درست تشخیص، موثر ادویات، آرام دہ ایمپلینٹس اور پروسٹھیٹکس کے معیار کو بہتر کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سولر صارفین کے لیے نیپرا کا بڑا ریلیف، لائسنس کی شرط ختم

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کینیڈا روانہ، 9 اگست کو ویلز کے خلاف مہم کا آغاز

بھارت میں طلبہ احتجاج پھیل گیا، جھاڑکھنڈ میں بھی ہزاروں نوجوان سڑکوں پر آگئے

پی ٹی اے کا غیر قانونی انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ویڈیو

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ