اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کینیڈا روانہ، 9 اگست کو ویلز کے خلاف مہم کا آغاز

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی اوور 60 کرکٹ ٹیم آئی ایم سی اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے کینیڈا روانہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

ٹورنامنٹ 9 سے 23 اگست تک کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں کھیلا جائے گا جس میں دنیا بھر کی 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، امریکا، زمبابوے، کینیڈا، ویلز، اسکاٹ لینڈ اور آئی ایم سی ایمرجنگ الیون کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔

ٹیم کی روانگی سے قبل بدھ کے روز کراچی جمخانہ کلب میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ کے وزیر محنت، انسانی وسائل اور سماجی تحفظ سعید غنی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی اور ندیم عمر نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستانی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید پڑھیے: آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کے بعد ثنامیر کو ایک اور اعزاز مل گیا

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان نے اس موقع پر کہا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ قومی ٹیم اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کا ٹائٹل دوبارہ پاکستان لانے میں کامیاب ہوگی۔

پاکستان اوور 60 سطح پر ایک شاندار ریکارڈ رکھتا ہے۔ قومی ٹیم نے سنہ 2022 میں آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلے گئے اوور 60 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

رواں سال کی ٹیم میں سال 2022 کی فاتح ٹیم کے 5 کھلاڑی بھی شامل ہیں جن میں فواد اعجاز خان، سید صغیر عباس، محمد یونس، محمد اشرف پکھالی اور طاہر رشید شامل ہیں جو اپنے تجربے سے ٹیم کو مضبوط بنائیں گے۔

قومی ٹیم کی قیادت فواد اعجاز خان کریں گے جبکہ سید مظہر حسین نائب کپتان ہوں گے۔ اسکواڈ میں سابق پاکستانی ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹر ساجد علی بھی شامل ہیں جنہوں نے پاکستان کی جانب سے 13 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے تھے۔

پاکستان اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 9 اگست کو ویلز کے خلاف کرے گا جبکہ 10 اگست کو آئی ایم سی ایمرجنگ الیون کا سامنا کرے گا۔

اس کے بعد 2 روز آرام کے بعد قومی ٹیم 13 اگست کو سری لنکا، 17 اگست کو میزبان کینیڈا، 18 اگست کو جنوبی افریقہ اور 20 اگست کو آسٹریلیا کے خلاف گروپ مرحلے کا آخری میچ کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: غیر منظور شدہ ایشین لیجنڈز لیگ میں شرکت، پی سی بی کا سابق کرکٹرز کے خلاف کارروائی کا عندیہ

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 21 اگست کو ہوں گے جبکہ فائنل 23 اگست کو کھیلا جائے گا۔

سال 2024 کا ورلڈ کپ

یاد رہے کہ سنہ2024  کا اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ انٹرنیشنل ماسٹرز کرکٹ (آئی ایم سی)  کے زیر اہتمام 18 فروری سے 3 مارچ 2024 تک چنائی انڈیا میں کھیلا گیا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 12 تجربہ کار ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ ایونٹ کا فائنل میچ روایتی حریفوں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہوا جس میں آسٹریلیا نے انتہائی شاندار اور یکطرفہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دی اور ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام کی۔

اس ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی دیگر ٹیموں میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا شامل تھیں جہاں نیوزی لینڈ نے تیسری اور سری لنکا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے: مردوں کی کرکٹ میں نیا باب، سارہ ٹیلر انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کی کوچ بن گئیں

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 5ویں اور میزبان انڈیا چھٹے نمبر پر رہی۔ ویزا کے مسائل اور دیگر تکنیکی وجوہات کی بنا پر پچھلے ایڈیشن کی چیمپیئن پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں اس ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں بن سکی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف جدہ پہنچ گئے، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال

سولر صارفین کے لیے نیپرا کا بڑا ریلیف، لائسنس کی شرط ختم

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

بھارت میں طلبہ احتجاج پھیل گیا، جھاڑکھنڈ میں بھی ہزاروں نوجوان سڑکوں پر آگئے

پی ٹی اے کا غیر قانونی انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ویڈیو

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ