پی ٹی اے کا غیر قانونی انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس لاہور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل کے ساتھ مل کر لاہور میں غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے ڈارک ویب جرائم کی نگرانی کے لیے خصوصی تحقیقاتی یونٹ قائم کردیا

پی ٹی اے کے مطابق لاہور کے علاقے غازی روڈ جاوید کالونی میں ’چھابڑیا انٹرنیٹ سروس‘ اور ’برادر کیبل نیٹ‘ نامی دو سیٹ اپس پر کامیاب چھاپے مارے گئے

۔چھاپوں کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں سیٹ اپ بغیر کسی باقاعدہ لائسنس کے غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ سروس فراہم کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران مالکان سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے پاس موجود غیر قانونی ٹیلی کام آلات بھی ضبط کرلیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کونسی سمیں بند ہونے والی ہیں؟ پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی انٹرنیٹ سروسز کے خلاف یہ کارروائیاں ٹیکس چوری اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے کے لیے انتہائی اہم ہیں، ادارے نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ سروس کی اچانک بندش سے بچنے کے لیے صرف پی ٹی اے سے منظور شدہ اور لائسنس یافتہ آپریٹرز کی خدمات ہی حاصل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر